Buy website traffic cheap

WhatsApp will now be able to send HD quality photos

واٹس ایپ میں اب ایچ ڈی معیار کی تصویر بھیجی جاسکے گی

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ایچ ڈی کوالٹی میں تصویر شیئر کرنے کے لیے فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق صارفین اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کا معیار خراب ہوئے بغیر اس کو شیئر کرسکیں گے۔صارفین یہ اس فیچر کو تصویر شیئر کرتے وقت سامنے آنے والے آپشن پر کلک کرتے ہوئے استعمال کر سکیں گے۔صارفین کو جب بھی اعلیٰ معیاری اور اعلیٰ ریزولوشن کی تصویر شیئر کرنی ہوگی تو ہر بار ایچ ڈی آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ معیار خراب ہوئے بغیر تصویر شیئر کی جاسکے۔ البتہ، ایچ ڈی کوالٹی کے باوجودتصویر میں معمولی سا کمپریشن ہوگا۔واٹس کی جانب سے یہ فیچر فی الحال چند اینڈرائیڈ اور ا?ئی او ایس بِیٹا ورڑن استعمال کرنے والوں کے لیے جاری کیا ہے۔بِیٹا ورڑن میں فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو تصاویر اسٹینڈرڈ اور ایچ ڈی کوالٹی کے درمیان اپنی مرضی سے بھیجنے کا اختیار دیا گیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر تمام صارفین کے لیے ا?ئندہ دنوں میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔