Buy website traffic cheap

Bipper Joy: Wind speed may reach 150 kmph: India Meteorological Department

بائپر جوائے: ہواﺅں کی رفتار 150کلو میٹر فی گھنٹہ تک بھی پہنچ سکتی ہے: بھارتی محکمہ موسمیات

نئی دہلی :بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپر جوائے کے حوالے سے بھارتی محکمہ موسمیات نے بیان جاری کردیا۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بائپر جوائے 14جون تک ممکنہ طورپر شمال اور شمال مشرق کی طرف بڑھےگا، طوفان سوراشٹر اورکچ کو عبورکرتاہوا15 جون کی دوپہربھارتی ریاست کے علاقےمنڈوی اورکراچی کےدرمیان پہنچے گا۔بائپرجوائےکے زیر اثر ہواﺅں کی رفتار 125سے135کلومیٹر فی گھنٹہ ہونےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بائپر جوائے کے زیراثرہواﺅں کی رفتار 150کلومیٹرفی گھنٹہ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق ممبئی میں طوفان کے زیر اثر ہواو¿ں کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کرکے رن ویز بند کردیے گئے ہیں اور شہر میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔