Buy website traffic cheap

During the Hajj season, the cover of the Kaaba is raised high?

حج سیزن میں غلاف کعبہ اونچاکیوں کردیا جاتا ہے؟

حج سیزن کی روایت کو پیش نظر رکھتے ہوئے خانہ کعبہ کے غلاف کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے جمعہ کے روز غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا ہے اور خانہ کعبہ کے نچلے حصے کو 2 میٹر سفید کپڑے سے چاروں اطراف سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

 

احتیاطی تدابیر کے پیش نظر خانہ کعبہ کے غلاف کو ہر سال رمضان اور حج سیزن میں اونچا کردیا جاتا ہے۔اس حوالے سے انڈیپینڈنٹ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ میں آنے والے حاجی غلاف کعبہ کو ہاتھ لگانے اور اسے چومنے کے خواہش مند ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ غلاف کعبہ میلاہوجاتا ہے یا پھر کئی لوگ غلاف کعبہ کو ساتھ لے جانے کیلئے بلیڈ یا چھری سے کاٹ لیتے ہیں لہٰذا انتظامیہ کی جانب سے ہر سال خانہ کعبہ کے غلاف کو اونچا کردیا جاتا ہے۔غلاف کعبہ کے نچلے حصے کی تبدیلی کی تقریب میں امام کعبہ شیخ عبدالسدیس اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ہر سال 9 ذی الحج کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا تھا لیکن 2022 میں ماہ محرم کے پہلے روز غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا گیا۔خانہ کعبہ کاغلاف 670 کلو گرام اصلی اور سیاہ ریشم کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے، غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے 120 کلو گرام سونا اور 100 کلو گرام چاندی کے ورق استعمال کیے جاتے ہیں جب کہ غلاف کعبہ کی پٹی 6 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔