Buy website traffic cheap

Jinnah House attack case: PTI chairman's sister Aleema Khan granted bail

جناح ہاﺅس حملہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی ضمانت منظور

لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔علیمہ خان نے تھانہ سرور روڈ میںجناح ہاﺅس پر حملہ کیس میں رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور اے ٹی سی میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقدمے میں ملوث کیا، جناح ہاﺅس پر موجودگی سے کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا، علیمہ خان نے مو¿قف اپنایا کہ انہوں نے لوگوں کو جناح ہاو¿س کے اندر جانے سے روکا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی، علیمہ خان نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ علیمہ خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔