Buy website traffic cheap

The nations that forget the martyrs, their names are not remembered, Shahid Afridi

جو قومیں شہدا کو بھول جائیں ان کا نام ونشان نہیں رہتا، شاہد آفریدی

اسلام آباد: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افواجِ پاکستان اور شہداءِ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی مٹی کی محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔ جو قومیں اپنے شہداءکو بھول جاتی ہیں ان قوموں کا تاریخ میں کوئی نام و نشان نہیں رہتا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رو¿ف کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی محبت ہماری رگ رگ میں بسی ہے۔ ملک سے محبت کرنے والے ہرشخص کے دل میں پاکستانی فوج کی عقیدت ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز کے تمام شہداءکی قربانیوں کو نہ صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ان کے تقدس اور حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے