Buy website traffic cheap

After the oil from Russia, the first batch of LPG also reached Pakistan

روس سے تیل کے بعد ایل پی جی کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی

خیبر: روس سے خام تیل کے بعد مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ بھی طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئی۔روس سے ایل پی جی ریل کے ذریعے ازبکستان پہنچائی گئی تھی جہاں سے ٹینکرز کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچائی گئی، ایل پی جی کارگو 10 ٹینکرز پر مشتمل ہے۔ایل پی جی ٹینکرز روس سے خریدے گئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کا حصہ ہیں، علاوہ ازیں دو روز قبل پہلا روسی خام تیل بردار جہاز بھی کراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔