Buy website traffic cheap

Cyclone: ​​People have no choice but to move to a safe place, Chief Minister Sindh

سمندری طوفان: لوگوں کی محفوظ مقام پر منتقلی کے سوا چارہ نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے پیش نظر ساحلی پٹی پر لوگوں کا انخلا رات بھر جاری رہا جس میں 40ہزار 800 میں سے 8800 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیٹی بندر کی 13ہزار کی آبادی خطرے میں ہے جن میں سے 3 ہزار افراد کو رات کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، گھوڑا باڑی کی 5 ہزار آبادی کو خطرہ ہے، جہاں سے 100 افراد کو جب کہ شہید فاضل راہو کی 4ہزار افراد کی آبادی کوخطرہ ہے، ان میں سے 3 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔مراد علی شاہ کے مطابق بدین کی ڈھائی ہزار افراد کی آبادی کو سمندری طوفان سے خطرہ ہے جن میں 540 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔