Buy website traffic cheap

Order to submit details of cases against Bushra Bibi

کے پی، بلوچستان پولیس کو بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنیکاحکم

کے پی، بلوچستان پولیس کو بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنیکاحکم
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے کے پی کے اور بلوچستان پولیس کو بشریٰ بی بی کےخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کے پی کے اور بلوچستان پولیس سے مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔آئی جی اسلام آباد نے تحریری رپورٹ میں بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں بشریٰ بی بی کےخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔بشری بی بی کے وکیل نے دلائل دئیے کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کر دیا گیا ہے، شفاف ٹرائل کے لئے مقدمات کے اندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے، عدالت بشریٰ بی بی کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس کو سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔