Buy website traffic cheap

The Pakistan team will play their second match tomorrow in the four-nation football tournament

چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل کھیلے گی

کوالالمپور : ماریشیز میں جاری چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 14 جون ( کل ) کو کینیا کے خلاف کھیلے گی۔پہلے میچ میں پاکستان کو میزبان ٹیم ماریشیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، فاتح ٹیم نے قومی ٹیم کے خلاف 0-3 سے کامیابی سمیٹی تھی، میچ میں پاکستان کے مڈ فیلڈ نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ 17 جون کو جبوتی کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے مطابق اس ٹورنامنٹ سے قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر صلاحیتوں کے اظہار اور آئندہ میگا ایونٹس کی تیاریوں کے مواقع ملیں گے جبکہ ساف کپ کے لئے مضبوط سکواڈ کی تشکیل میں بھی مدد ملے گی۔یاد رہے کہ چار ملکی ٹورنامنٹ میں ماریشیز ، پاکستان ، کینیا اور جبوتی کی ٹیمیں ان ایکشن ہیں۔