Buy website traffic cheap

A case of sedition; Fawad Chaudhry and surety court summons

بغاوت پر اکسانے کا کیس؛ فواد چوہدری اور ضامن عدالت طلب

اسلام آباد: اداروں کو بغاوت پر ا±کسانے کے کیس میں عدالت نے فواد چوہدری اور ان کے ضامنوں کو طلب کرلیا۔سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں فواد چوہدری کے طلبی کے سمن کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی۔عدالت نے تعمیلی رپورٹ جمع کروانے والے پولیس اہلکار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیا سمن کی تعمیل ایسے کروائی جاتی ہے؟۔تعمیلی رپورٹ پر دستخط کروائے جاتے ہیں،شناختی کارڈ نمبر لکھا جاتا ہے، ایک گواہ رکھا جاتا ہے ، آپ اپنے جونیئرز کو ایسے سیکھائیں گے؟۔عدالت نے استفسار کیا کہ فواد چوہدری کا فون نمبر بھی موجود ہے، کیا آپ نے کال کی ہے؟ جس پر تعمیلی افسر نے جواب دیا کہ ملزم فواد چوہدری کا موبائل فون بند ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ابھی پھر فون کریں اور بتائیں کہ آپ کا کیس ہے، عدالت کیوں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت حکم پر تعمیلی افسر نے بتایا کہ اب بھی فواد چوہدری کا نمبر بند ہے۔عدالت نے طلبی کے سمن کی تعمیل نہ ہونے پر دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جون کو فواد چوہدری کو طلب کرلیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ فواد چوہدری کے لاہور اور اسلام آباد کے گھر کے پتے پر طلبی کے نوٹس کی تعمیل کی جائے اور آئندہ سماعت پر ان کے ضامنوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔