Buy website traffic cheap

Election of Karachi Mayor and Deputy Mayor, Ministry of Interior approved to appoint Rangers

کراچی میئر وڈپٹی میئر کاالیکشن ، وزارت داخلہ نے رینجرزتعینات کرنےکی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے میئر وڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز کی فراہمی سے انکار پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکرٹری داخلہ کو جوابی خط لکھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے میئر وڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو جواب میں لکھا ہے کہ 15 جون کو کراچی کے سات اضلاع میں میئر وڈپٹی میئر انتخابات میں رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر دستیاب ہوگی۔وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ رینجرز کی تعداد اورتعیناتی کا مقام الیکشن کمیشن حکام سے مشاورت کے بعد ہوگا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان نے مئیر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، اعلان کردہ شیڈول کے تحت میئر کراچی کا انتخاب 15 جون کو ہو گا۔