Buy website traffic cheap

Nottingham Open tennis: Andy Murray makes winning start, enters second round

ناٹنگھم اوپن ٹینس: اینڈی مرے کا فاتحانہ آغاز، دوسرے راونڈ میں داخل

لندن : انگلینڈ کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اینڈی مرے اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح اینڈی مرے نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راو¿نڈ میں بیلجیئم کے جورس ڈی لور کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر دوسرے راو¿نڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔36 سالہ اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ ناٹنگھم اوپن میں شرکت کا فائدہ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ضرور ہوگا۔اینڈی مرے کا دوسرے راو¿نڈ میں فرانسیسی کھلاڑی ہیوگو گرینیئر سے مقابلہ ہوگا۔