Buy website traffic cheap

Government's decision to pay salaries to government employees before Eid

حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کو 23 جون کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے درخواست آرہی ہے کہ عید سے پہلے تنخواہ دی جائے، لہذا اس حوالے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کردی ہے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ تمام سرکاری ملازمین کو 23 جون بروز جمعہ تک اس ماہ کی تنخواہیں اداکی جائے تاکہ ملازمین عید کے حوالے سے اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔