Buy website traffic cheap

Prime Minister's visit to the mausoleum of Heydar Aliyev, the national leader of Azerbaijan

وزیراعظم کی آذربائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوف کے مزار پر حاضری

باکو: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باکو میں آذر بائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی۔وزیر اعظم نے آذربائیجان کے قومی رہنما کو ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف آج صدر الہام علیوف سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنما بعد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کریں گے۔آذر بائیجان کے وزراءکا ایک وفد بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریگا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روز سرکاری دورے پر آذربائیجان میں ہیں۔