Buy website traffic cheap

It is by Allah's grace that we survived the devastation of the storm: Sherry Rehman

اللہ کا فضل ہے ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے: شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ اللہ کا فضل ہے ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں، آج دوپہر میٹنگ میں غور ہوگا کہ متاثرین کو واپس علاقوں میں کیسے پہنچانا ہے، سجاول میں متاثرین کی واپسی میں شاید کچھ وقت لگ جائے ، آبادی اتنی بڑھ گئی ہے کہاں کہاں ہم پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ سجاول میں لوگوں کے پاس ذریعہ معاش کافی حد تک متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے 8 ، 9 ہزار مویشیوں کو بھی منتقل کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں بپرجوائے ماضی کے دیگر طوفانوں سے طویل رہا جب کہ سمندروں میں درجہ حرارت بڑھنا بھی طوفانوں کی ایک وجہ ہے۔