Buy website traffic cheap

Revealing that the speaker of the National Assembly became an obstacle in the arrest of PTI leaders

سپیکرکی انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونان میں مبینہ طورپرکشتی کے حادثہ میں جاں بحق افراد کے واقعے کو اندوہناک قراردیتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے عبدالاکبرچترالی نے نکتہ اعتراض پرکہاکہ یونان میں کشتی کے حادثہ میں مبینہ طورپر سینکڑوں پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انسانی سمگلنگ کے تدارک کیلئے اب تک کیا گیاہے، اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے۔سپیکر کاکہنا تھا کہ یہ اندوہناک واقعہ ہے، انسانی سمگلنگ بھیانک جرم ہے، میں چاہوں گا کہ حکومت نوٹس لیں اورمکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپورکارروائی کرے۔واضح رہے کہ یونان کے سمندر میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ، اب تک 78 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 104 افراد کو بچالیا گیا۔کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 298 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیاہے۔یورپی حکام کی جانب سے اس سانحے کو بحیرہ روم کی تاریخ کا بدترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔