Buy website traffic cheap

Efforts are being made to rid the economy of interest: Ishaq Dar

سندھ کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں، آج ہی حل ہوجائیگا: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کا اتنا بڑا مسئلہ نہیں یہ آج ہی حل ہوجائے گا۔قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے متعلق ریلیف کا کام ہوچکا ہے، جہاں تک بحالی کے کام کی بات ہے اس پر رپورٹ بنائی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق 30 ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات ہوئی، ہم روڈ میپ بناچکے ہیں آج دوبارہ میٹنگ ہورہی ہے، یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے آج یہ حل ہوجائے گا، سیلاب سے متاثرہ مکانات کی تعمیر کے لیے 16.3 بلین ڈالر درکار ہیں، 16 میں سے 11 ارب سندھ میں خرچ کیے جائیں گے، کوشش ہے کہ ایسی تعمیرات ہوں کہ دوبارہ سیلاب ائے تو زیادہ نقصان نہ پہنچے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے چارٹر آف اکانومی بنانے کی کوشش کی، بجٹ کے بعد چارٹر آف اکانومی کےلیے ہم کوشش کریں گے، نہیں پتا کب تک حکومت اور کب اپوزیشن میں ہوں گے، ہر باربجٹ پیش کرتے ہوئے کوشش کی کہ چارٹر آف اکانومی بنالیں، بجٹ پر اتحادیوں کے خدشات پر آج میٹنگ بلائی ہے، کوشش کی کہ ایک روڈ میپ بن جائے ، میثاق جمہوریت بنالیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے کیے تو ہم پر بدترین پابندیاں لگادی گئیں، معیشت کا گرتا ہوا گراف اب رک گیا ہے۔