Buy website traffic cheap

No intention to convert to Islam yet: Sunita Marshall

ابھی اسلام قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: سنیتا مارشل

کراچی :پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی اسلام قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے ان پر کوئی زبردستی ہے۔ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران سنیتا مارشل نے اعتراف کیا کہ شادی کے روز کیے گئے فیصلے کے تحت ہمارے بچے اسلام کو فولو کرتے ہیں لیکن اپنی بات کروں تو اسلام قبول کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے، نہ ہی اس حوالے سے شوہر حسن یا میرے خاندان کی طرف سے کوئی دباو¿ ہے، انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے سے متعلق کمنٹ آتے رہتے ہیں لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔بچوں کے اسلام فولو کرنے سے متعلق سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ اگر شروع سے ہی فیصلہ کرلیا جائے تو مشکل نہیں ہوتی، ہم نے شادی سے پہلے ہی اس چیز کا فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے بچے اسلام ہی فولو کریں گے چونکہ میں ایک مسلم فیملی میں رہتی ہوں اس لیے حسن کےخاندان والے میرے بچوں کو بہتر سکھاسکتے ہیں،آج میرے بچے قرآن پڑھتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں اور روزے بھی رکھتے ہیں، اگر میں یہ فیصلہ نہ کرتی اور وقت کے ساتھ ساتھ بچوں پر چھوڑدیتی تو وہ کنفیوز ہوجاتے لہٰذا آج میں اپنے فیصلے پر بہت خوش ہوں۔