Buy website traffic cheap

Decision to provide Internet facility to accused in jails across Punjab

پنجاب کی جیلوں میں ملزمان کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ

لاہور :پنجاب حکومت کی طرف سے جیلوں میں ملزمان کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، مخصوص ویب سائٹ تک رسائی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی سہولت پنجاب بھر کے جیلوں میں موجود ملزمان کو فراہم کی جائے گی۔ جیل حکام کی طرف سے سسٹم بنانے کیلئے کام شروع کردیا گیا۔ انٹرنیٹ کے استعمال کیلئے سیکیورٹی کا فول پروف سسٹم بنایا جائے گا۔ حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان کو صرف مخصوص ویب سائٹ تک رسائی دی جائے گی۔ لائبریری استعمال کرنے والے ملزمان اور تعلیم حاصل کرنے والے ملزمان کو بھی انٹرنیٹ کی سہولت ملے گی۔