Buy website traffic cheap

Preparations to stop Gynecology operations in private hospitals on Sahat Card

صحت کارڈ پر پرائیویٹ ہسپتالوں میں گائنی کے آپریشنز بند کرنے کی تیاریاں

 لاہور :پنجاب بھر میں 30 جون کے بعد صحت کارڈ پر پرائیویٹ ہسپتالوں میں گائنی کے آپریشنز بند کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں، محکمہ ہیلتھ پنجاب نے صحت کارڈ پالیسی میں ترامیم پر سفارشات نگران حکومت کو پیش کردیں۔ بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کے علاج پر 30 فیصد ادائیگی اب مریض کو کرنا ہوگی۔پنجاب بھر میں صحت کارڈ پر گائنی کے آپریشنز صرف سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کرنے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ہسپتالوں میں گائنی کے آپریشنز کی سروسز بند کر دی جائے گی۔ دل کے مریضوں کا پرائیویٹ ہسپتال میں علاج بھی 30 سے 40 فیصد ادائیگی کے ساتھ ہو گا۔پرائیویٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر دل کے مریضوں کا مفت علاج صرف 60 ہزار سے کم آمدن والوں کا ہوگا۔صحت کارڈ پر 65 ہزار سے کم آمدن والے افراد کو ہی 100 فیصد مفت سہولیات مل سکیں گی جبکہ صحت کارڈ پر 65ہزار سے زائد آمدن والے افراد علاج معالجے پر مکمل مفت سہولیات نہیں لے سکیں گے۔محکمہ صحت نے سفارشات پر منظوری کے لیے نگران حکومت کو پیش کردیں۔