Buy website traffic cheap

Import of mobile phones worth 51.64 million 88 thousand dollars in this financial year

رواں مالی سال 51 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار ڈالر کے موبائل فونز درآمد

لاہور: رواں مالی سال 23-2022 کے دوران حکومت کی جانب سے پرتعیش اشیاءپر ٹیکس عائد کرنے کے مثبت اثرات نظر آنے لگے ہیں، مالی سال 23-2022 کے ابتدائی 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران 51 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جو گزشتہ مالی سال کے اس دورانیے سے 73.46 فیصد کم ہیں۔گزشتہ مالی سال 22-2021 کے اسی دورانیے میں ایک ارب 94 کروڑ 64 لاکھ 32 ہزار ڈالرمالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے، یوں موبائل فونز کے درآمدی بل میں ریکارڈ ایک ارب 42 کروڑ 99 لاکھ 44 ہزار ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔رواں مالی سال کے دوران پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 82 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، یوں گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں روپے کی قدر میں 40 فیصد گراوٹ ہو چکی ہے، جس کے باعث پاکستانی صارفین کی جانب سے درآمد شدہ موبائل فون پر کم انحصار رہا۔رواں مالی سال حکومت کی جانب سے موبائل فونز لیوی کی مد میں 10 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم اس میں ترمیم کے کر 8 ارب روپے کر دیا گیا تھا، آئندہ مالی سال میں بھی حکومت کی جانب سے 10 ارب روپے موبائل فونز لیوی کی مد میں حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس سے قبل رواں سال 31 مارچ کو حکومت کی جانب سے موبائل فونرز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں بھی پچاس فیصد تک کمی کی گئی تھی، تاہم موبائل فونز درآمد کرنے کی حوصلہ شکنی کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد جبکہ لگڑری موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کر دی گئی ہے۔پاکستان درآمد کیے جانے والے موبائل فونز کے درآمد بل کا اگر گزشتہ مالی سالوں سے تقابل کیا جائے تو گزشتہ مالی سال 22-2021 کے دوران ایک ارب 97 کروڑ 86 لاکھ 54 ہزار ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جو کہ کل درآمدی بل کا 2.5 فیصد تھا جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران پاکستان درا?مد کیے جانے والے موبائل فونز ملکی درآمدی بل کا 1 فیصد رہے۔مالی سال 21-2020 کے دوران درآمد کیے جانے والے موبائل فونز کا درآمدی بل ریکارڈ 2 ارب 6 کروڑ 51 لاکھ 66 ہزار ڈالر تھا جو کہ کل درآمدی بل کا 3.6 فیصد تھا، مالی سال 20-2019 کے دوران موبائل فونز کے درآمد بل میں کمی دیکھی گئی اور ایک ارب 36 کروڑ 99 لاکھ 43 ہزار ڈالرز موبائل فونز کی درآمد پر خرچ کیے گئے، جو کہ کل درآمدی بل کا 3 فیصد تھا۔مالی سال 19-2018 کے دوران موبائل فونز کا درآمد ی بل 75 کروڑ 55 لاکھ 48 ہزار ڈالر رہا جو کہ کل درآمدی بل کا 1.4 فیصد تھا، اسی طرح مالی سال 18-2017 کے دوران 87 کروڑ 76 لاکھ 54 ہزار ڈالر کے موبائل فونز درآمد ہوئے، جو کہ اس سال کے کل درآمدی بل کا 1.4 فیصد تھا۔