Buy website traffic cheap

What is the number of monthly users of WhatsApp Business, surprising facts have come out

واٹس ایپ بزنس کے ماہانہ صارفین کی تعدادکتنی ہو گئی ، حیران کن حقائق سامنے آگئے

نیو یارک :میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ بزنس کو ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ 2020 میں واٹس ایپ بزنس کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 5 کروڑ تھی۔واٹس ایپ بزنس بنیادی طور پر چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے ڈیزائن کی گئی میسجنگ ایپ ہے اور اس کا مقصد واٹس ایپ کے ذریعے میٹا کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ اب واٹس ایپ بزنس کے صارفین فیس بک اکاو¿نٹ کے بغیر کلک ٹو واٹس ایپ اشتہارات تیار کر سکیں گے۔یہ صارفین ایپ کے اندر ہی فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے اشتہارات کو تیار، فروخت اور پوسٹ کر سکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے پرسنلائزڈ میسج سروس فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فیچر سے واٹس ایپ بزنس استعمال کرنے والے اپنے صارفین کو پرسنلائزڈ میسجز بھیج سکیں گے۔البتہ یہ فیچر مفت نہیں ہوگا بلکہ اس کی فیس ہوگی مگر کمپنی نے فی الحال تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔