Buy website traffic cheap

WhatsApp announced the introduction of an important feature for data transfer

واٹس ایپ کا ڈیٹا منتقلی کے لیے اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میسجز اور بڑے سائز کی فائلوں کی منتقلی کے لیے اہم فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔میٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر مارک زکربرگ نے ایک نئے چیٹ ٹرانسفر فیچر کا اعلان کیا ہے کہ جس کی مدد سے کلاوڈ بیک اپ کا استعمال کیے بغیر پرانے فون پر موجود کیو آر کوڈ کو نئے فون سے اسکین کر کے ڈیٹا منتقل کیا جاسکے گا۔میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کے اعلان کے مطابق ڈیٹا صرف دو ایک جیسے آپریٹنگ سسٹم کی ڈیوائسز میں شیئر کیا جا سکے گا اور منتقلی کا عمل مکمل طور پر اِنکرپٹڈ ہوگا۔یہ نیا طریقہ کلاو¿ڈ پر مبنی موجودہ طریقے سے ممکنہ طور پر زیادہ تیز اور آسان ہوسکتا ہے۔ ان کلاو¿ڈز کے طریقہ کار میں آئی کلاو¿ڈ یا گوگل ڈرائیو پر بیک اپ ہسٹری بنائی جاتی ہے اور پھر نئی ڈیوائس پر ڈاو¿ن لوڈ کر لی جاتی ہے۔یہ نیا فیچر صارفین کو کلاوڈ کی مشکل سے بھی باہر نکال سکے گا۔ کلاوڈ میں اسٹوریج ایک حد ہوتی ہے اور یہ فیچر چیٹ اور میڈیا بیک اپ آئی کلاوڈ کی جانب سے مفت دی جانے والی 5 جی بی اسٹوریج ختم ہونے کے مسئلے سے بچا سکتی ہے۔البتہ، اس فیچر کو صرف ایک جیسے آپریٹنگ سسٹم پر کارگر ہوگا، یعنی اینڈرائیڈ ڈیوائس سے صرف اینڈرائیڈ ڈیوائس پر یا آئی او ایس سے آئی او ایس پر ڈیٹا منتقل کیا جا سکے گا۔