Buy website traffic cheap

Samsam Bukhari also announced to leave PTI

صمصام بخاری کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

لاہور :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کی۔سید صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سے ملاقات کی جس میں مرکزی رہنما عون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور دیگر شریک ہوئے۔صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ وہ چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس کرکے شمولیت کا اعلان کریں گے۔صمصام بخاری نے کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، نہ کبھی تشدد کی سیاست پر یقین رکھا۔ نہ رکھوں گا نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے۔ یہ ادارے ہمارے ہیں ،ہمیں ملکر کام کرنا ہے ، آج کے دن کے بعد میں تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔