Buy website traffic cheap

22 PTI leaders including Murad Saeed, Ali Amin, Hamad Azhar, Farrukh Habib declared ad

مراد سعید، علی امین، حماد اظہر، فرخ حبیب سمیت 22 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

لاہور: سانحہ نو مئی اور جناح ہاو¿س حملے کے مرکزی مقدمے میں سابق صوبائی وزیر سمیت پی ٹی آئی کے 22 اہم رہنمائ اشتہاری قرار دے دیے گئے۔میاں اسلم اقبال، مراد سعید، عندلیب عباس، احمد نیازی، فرخ حبیب، زبیر نیازی، علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر بھی اشتہاری قرار دے دیے گئے۔ ملزمان کو مقدمہ نمبر 96/22 میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بار بار بلوایا گیا۔پولیس کے مطابق طلبی کے نوٹسز کے باوجود ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، ملزمان کے گھروں، ڈیروں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے، عدالت سے احکامات لیکر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔مجموعی طور پر 282 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا گیا ہے۔