Buy website traffic cheap

NAB applications for canceling bail of Maryam Nawaz and Ahad Cheema scheduled for hearing

مریم نواز اور احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔نیب نے شمیم شوگر ملز کیس میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے سماعت کیلئے مقرر کر دیاہے۔چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 22 اگست کو مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں سابق چیئرمین ایل ڈی اے اور نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔نیب نے احد چیمہ پر منی لانڈرنگ آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام عائد کیا ہے جس میں ضمانت منسوخی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 25 اگست کو نیب کی درخواست پر سماعت کرے گا۔