Buy website traffic cheap


249 مسافر پی آئی اے کی سپشل پرواز سے ریاض سے وطن پہنچ گئے

لاہور(نمائندہ آفتاب)پی آئی اے کی سپشل پرواز 249 مسافروں کو لے کر ریاض سے لاہور پہنچ گئی۔

ترجمان قومی ائیرلائن کے مطابق پرواز سے وطن واپس پہنچنے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ 182 مسافروں کو لاہور کے نجی ہوٹلوں، 17 مسافروں کو پنجاب یونیورسٹی کیمپس جب کہ 50 مسافروں کو کالا شاہ کاکو ہاسٹل کیمپس منتقل کیا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق ائیر پورٹ سے 4 مسافروں کی میتیں بھی ورثا کے حوالے کی گئی ۔