Buy website traffic cheap


ڈینیل پرل کیس،بری ملزمان کے 3 ماہ کی حراست کے احکامات جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں رہائی پانے والے تین ملزمان کے تین ماہ کی حراست کے احکامات جاری کر دیئے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈینیل پرل کیس میں رہائی پانے والے ملزمان کی ایم پی او 1960سیکشن 3 (1) کے تحت تین ماہ کی حراست کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملزمان کونقص امن کےآرڈیننس کےتحت حراست میں رکھنےکےاحکامات جاری کئےگئے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ملزمان کی رہائی سےامن و امان کےلیےخطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں ملزمان فہدنسیم احمد، سیدسلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل کو رہا کرنے جب کہ احمدعمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔