Buy website traffic cheap

سانپ

امریکی شخص کے گیراج سے30خطرناک سانپ برآمد

لاہور(ویب ڈیسک )امریکی شخص نے گھر سے ملحق لان میں اچانک 30 ایسے سانپ دریافت کئے جو انتہائی خطرناک تصور کئے جاتے ہیں۔ٹیکساس کے ایک شخص کی تیارکردہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر جِھرجِھری طاری ہوجاتا ہے۔ اس ویڈیو میں کُرکُرے (ریٹل) سانپوں کا ایک ڈھیر دیکھا جاسکتا ہے۔بوبی کووان نامی شخص نے یہ ویڈیو ٹیکساس کے ایک علاقے گورمن میں بنائی ہے۔ ایک کیبن کے چھپر کے نیچے پہلے ایک سانپ رینگتا نظر آیا تو اسے لفٹر کے ذریعے اٹھایا گیا اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے نیچے ایسے تین درجن کے قریب سانپ موجود تھے جو اپنی دم ہلاکر خاص آواز پیدا کرتے ہیں اور اسی بنا پر انہیں ریٹل اسنیک کہا جاتا ہے۔شمالی اور جنوبی امریکا میں عام پائے جانے والے یہ سانپ بہت زہریلے ہوتے ہیں۔ بوبی پہلے تو یہ دیکھ کر خوفزدہ رہ گئے اور کچھ پریشان بھی ہوئے۔ اس کے بعد انہوں نے اٹھائے ہوئے شیڈ کو دوبارہ اسی جگہ چھوڑ دیا۔ یہ ویڈیو تیس لاکھ سے زائد لوگوں نےدیکھی ہے اور اسے ہزاروں افراد نے شیئر کیا ہے۔بعض لوگوں نے اس جگہ کو آگ لگانے کی تجویز دی اور کچھ لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آخر وقت تک یہ سانپ ایک دوسری جگہ منتقل کردیئے گئے تھے۔

کیا یہ سانپ ہے؟ جاپانی فیشن ڈایزائن اسٹوڈیو نے سب کوحیران کردیا
لاہور(ویب ڈیسک) جاپانی فیشن ڈایزائن اسٹوڈیو نے حال ہی میں سانپ کی طرح دکھائی دینے والے پاجامے متعارف کراوئے ہیں – جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے-
ذرائع کے مطابق :جدید دور میں فیشن کے نت نئے انداز دلچسپ سے زیادہ حیران کن ثابت ہو رہے ہیں اور اب سانپ کی طرح دکھائی دینے والے پاجاموں نے بھی سب کی حیرت میں اضافہ کردیا ہے۔ جاپانی فیشن ڈیزائن اسٹوڈیو ‘می می’ نے حال ہی میں اپنی نئی کلیکشن متعارف کروائی ہے، جس کے پرنٹس کو بالکل سانپ کی کھال کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آڈیٹی سینٹرل کی ایک رپورٹ کے مطابق می می کا کہنا ہے کہ ماڈلز پر اکثر سانپ اٹھا کر ریمپ واک کرنے پر تنقید کی جاتی تھی، یہی وجہ ہے کہ اب ایسے پیٹرن کے پاجامے تیار کیے گئے ہیں جن کا اوپری ٹانگوں والا حصہ سانپ کے جسم اور پاؤں والا حصہ سانپ کے منہ سے مشابہہ ہے۔ می می کے مطابق ان پاجاموں کو ایسے تیار کیا گیا ہے کہ دیکھنے والے کو پہلی نظر میں یہ بالکل سانپ دکھائی دے گا۔ فیشن اسٹوڈیو کے مطابق ان کے پاس مختلف سانپوں کے پیٹرن دستیاب ہیں، جن میں کوبرا اور بوا سمیت دیگر شامل ہیں۔ ان ڈیزائنز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جنہیں دیکھنے کے بعد صارفین تبصرے کر رہے ہیں کہ یہ بالکل حقیقی سانپ جیسے معلوم ہوتے ہیں۔