Buy website traffic cheap

بیویوں

28 بیویوں کی موجودگی میں 37 ویں شادی کرنیوالا شخص

ایک ساتھ 4 سے 5 شادیاں کرنے کی باتیں تو سنی جاتی ہیں لیکن ایک شخص نے اپنی دو درجن سے زائد بیویوں کے سامنے 37 ویں شادی رچالی۔

ٹوئٹر پر ان دنوں ایک عمر رسیدہ شخص کی 37 ویں شادی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور45 سیکنڈ کے کلپ پر مشتمل اس ویڈوکو آئی پی ایس روپن شرما کے تصدیق شدہ اکاونٹ پر پہلی شیئر کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیاہےکہ شادی کرنے والے شخص کی یہ 37 ویں شادی ہے جو اس کی 28 بیویوں، 135 بچوں اور 126 پوتے پوتیوں کی موجودگی میں انجام پائی تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ویڈیو میں موجود شخص کا تعلق کہاں سے ہے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کیا خوب قسمت پائی ہے ایک نے لکھا کہ یہاں ایک نہیں سنبھل پارہی۔

اس سے قبل غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں 66 سالہ مسہیک نیندورو زمبابوبے سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی کو رپورٹ کیا گیا تھا جن کا دعویٰ ہے کہ وہ 151 بچوں اور 16 بیویوں کے باوجود کوئی نوکری نہیں کرتے کیوں کہ ان کی کل وقتی ملازمت اپنی 16 بیویوں کا خیال کرنا ہے۔