Buy website traffic cheap

تھری ڈی

تھری ڈی پرنٹرکی مدد سے دنیا کا پہلا دل تیارکرلیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): اسرائیل میں محققین نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دنیا کا ایسا پہلا دل تیار کر لیا ہے، جس کے لیے انسانی جسم کی بافتوں کو استعمال کیا گیا۔ تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے پیر کے روز بتایا کہ اس نئے دل کی تیاری انسانوں میں دوران خون کے امرض کے خلاف جنگ میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اس طرح ان طبی خطرات اور پیچیدگیوں کو بھی کم کیا جا سکے گا، جو کسی مریض کے جسم میں کسی دوسرے انسان کے دل کی پیوند کاری سے جنم لیتے ہیں۔