Buy website traffic cheap

hottest 5 years

خبر دار ، حالیہ پانچ سال تاریخ کے گرم ترین

واشنگٹن (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اداروں نے رواں سال ختم ہونے والے پانچ سال کو تاریخ کا گرم ترین دورانیہ قرار دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے پر کنٹرول کے حوالے سے ملینیئم اہداف کا حصول مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے سائنس ایڈوائزری گروپ کی جانب سے اقوام متحدہ کے ماحولیات بارے سربراہ اجلاس کے موقع پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 2019ء تک کے 5 سال میں دنیا خطرناک ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار رہی ہے ۔

ورلڈ میٹرو لوجیکل آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق 2015 ء سے 2019ء کے دوران دنیا کا اوسط درجہ حرارت کسی بھی 5 سالہ عرصے میں بلند ترین سطح پر رہا جو 19ویں صدی کے آخری 50 سال کے مقابلے میںاندازاً 1.1ڈگری جبکہ2011-2015کی نسبت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ ریکارڈ کے مطابق 1850ء کے بعد پچھلے 4 سال گرم ترین رہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مہلک اثرات اور عالمی حدت جاری اضافے پر کنٹرول کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2018ء کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج میں 2 فیصد اضافہ ہو ا جس سے اس کی مجموعی مقدار 37 بلین ٹن تک جا پہنچی۔ واضح رہے کہ 2015ء کے پیرس معاہدہ میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کو محدود کرنے کے حوالے سے تمام ممالک کے اہداف کا جائزہ لیا گیا تھا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر تمام ممالک اُن اہداف تک پہنچ گئے جو انہوں نے خود طے کئے تھے تو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا 2.9 سے 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان محدود رہنا ممکن ہے ۔ یونیورسٹی آف ایڈن برگ کے شعبہ کاربن مینجمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈیو ریے کا کہنا ہے کہ ہمارا عالمی کاربن کریڈٹ ختم ہو گیا ہے جس کے نتائج ہولناک ہوں گے۔