Buy website traffic cheap

5g phones

5G ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے کو ن سا سمارٹ فون چاہیے

نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک)دنیا کے چند ممالک میں  وائرلیس نیٹورکس کو 5G کہہ کر متعارف کیا جارہا ہے اصل میںیہ کنکشنز وائرلیس راؤٹرز کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ 5G کے ساتھ مطابقت رکھنے والے سمارٹ فونز رواں سال کے آخر میں لانچ ہوں گے۔ امریکہ میں ورائزن سنیپ آن ماڈیولز کی مدد سے 5G تک رسائی کرنے والے موٹرولا فونز (یعنی موٹو Z3 سیریز) کو سپورٹ کريں گے۔ اسی طرح اے ٹی اینڈ ٹی نے اس سال کے اختتام تک اندرونی ساختہ 5G سے آراستہ سام سنگ فون متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین میں ہواوے، ون پلس اور شیاؤمی بھی 5G فونز لانچ کرنے والے ہیں، اور کہا جارہا ہے کہ سونی بھی 5G بنانے کی تیاری میں لگا ہوا ہے۔ یہ ڈیوائسز دیکھنے میں 4G LTE فونز سے زیادہ مختلف نہيں ہوں گے، لیکن ان میں 5G کی تیز رفتار سے فائدہ اٹھا کر الٹرا ہائی ڈیفینیشن اور 3D ویڈيو لائیو سٹریم کرنے کی صلاحیت ہوگی۔