Buy website traffic cheap

فاسٹ باﺅلر

شعیب اختر نے ممکنہ 20 کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراض اٹھا دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سپیڈ سٹار فاسٹ باﺅلر شعیب اخترنے ٹیسٹ سکواڈ کیلئے منتخب کھلاڑیوں پر سوال اٹھا دیے ۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ سے ٹیسٹ کیلیے ممکنہ 20 کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراض اٹھادیا۔
ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 پلیئرز میں سے 22 فاسٹ بولرز ہیں، معلوم نہیں مینجمنٹ کیا چاہتی ہے۔

کھلاڑیوں کی فہرست دیکھ کر ٹیم کی ایک شکل اور پلاننگ کی سوچ سامنے آ جانا چاہیے مگر ایسا نظر نہیں آ رہا، اب اگر میچ ہار گئے تو شدید تنقید سامنے آئے گی کہ آپ 40 پلیئرز میں سے بھی ایک متوازن ٹیم نہیں بنا سکے تو کیا کر سکتے ہیں، ان کو بہترین الیون منتخب کرنا چاہیے۔