Buy website traffic cheap


ایک ماہ کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق اگست کے آخری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 کروڑ ڈالر اضافے سے 19 ارب 84 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

مرکزی بینک ذخائر 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 12 ارب 71 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 13 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں اضافے اور کورونا سے نمٹنے کے لئے آنے والی امداد کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔