Buy website traffic cheap


2019-20، ریلوے آمدنی 2 ارب 78 کروڑ 73 لاکھ کم رہی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے مالی سال 2019-20 میں آمدنی کا حکومتی ہدف حاصل کرنے میں ناکام، گزشتہ مالی سال ریلوے کو ہدف سے 2 ارب 78 کروڑ 73 لاکھ روپے کم آمدنی ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے اختتام پر ریلوے کو کل 47 ارب 21 کروڑ 26 لاکھ روپے آمدنی ہوئی، مالی سال2019-20 کیلئے ریلوے آمدنی کا ہدف 50 ارب روپے تھا۔

ذرائع کے مطابق مالی سال کے اختتام پر ریلوے کو مسافر، گڈز اور سنڈری تین اہم مدات میں ہدف سے کم جبکہ متفرق کوچز سے زائد آمدنی ہوئی ،مسافرٹرینوں کی مد میں ریلوے کو ہدف سے 1 ارب 45 کروڑ22 لاکھ روپے کم آمدنی ہوئی۔

گڈز سیکٹر میں ریلوے آمدنی ہدف سے 85 کروڑ 51 لاکھ کم ریکارڈ کی گئی، سنڈری کی مد میں ریلوے آمدنی ہدف سے 51 کروڑ 33 لاکھ کم رہی جبکہ متفرق کوچز کی مد میں ریلوے آمدنی ہدف سے 3 کروڑ 33 لاکھ زائد ریکارڈ کی گئی۔