Buy website traffic cheap

صنعت کی برآمدات

جولائی 2020ءکے دوران ادویہ سازی کی صنعت کی برآمدات میں 20.11 فیصد اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2020ء کے دوران ادویہ سازی کی صنعت کی برآمدات میں 20.11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی 2020ءکے دوران برآمدات کا حجم 24.526 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2019ءکے دوران شعبہ کی برآمدات سے 20.419 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح جولائی 2019ءکے مقابلہ میں جولائی 2020ءکے دوران ادویہ سازی کی صعنت کی برآمدات میں 4.107 ملین ڈالر یعنی 20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق بالحاظ وزن برآمدات میں 31.24 فیصد اضافہ سے برآمدات 1181 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 1550 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں۔ پی بی ایس کے مطابق جون 2020ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ءکے دوران برآمدات میں 38.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جون 2020ء میں برآمدات کا حجم 17.756 ملین ڈالر تھا جو جولائی 2020ءمیں 24.526 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔