Buy website traffic cheap


امریکی موجد نے لوگوں پر ماسک پھینکنے والی گن بنالی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے دوران سب سے تکلیف دہ لوگوں کا وہ ڈھیٹ رویہ ہے جس کے تحت وہ ماسک لگانے سے انکار کرتے ہیں۔ اب اس کے علاج کے لیے ایک امریکی نے چہرے پر ماسک پھینکنے والی گن بنالی ہے جسے کئی طرح سے آزمایا بھی گیا ہے۔

یوٹیوب چینل چلانے والے اور ایک موجد پال ایلن نے ماسک نہ پہننے والے ضدی افراد کا ایک منفرد حل پیش کیا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے ایک عجیب و غریب دستی گن بنائی ہے جو براہِ راست لوگوں کے چہرے پر میڈیکل ماسک پھینکتی ہے اور اگر درست انداز سے ماسک فائر کیا جائے تو ماسک چہرے پر جابیٹھتا ہے۔

ایلن نے اس کا عملی مظاہرہ ایک ویڈیو میں بھی کیا ہے اور سب سے پہلےماسک گن کو اپنے آپ پر آزمایا ہے جو سائنس فکشن فلموں جیسی کوئی شے لگتی ہے۔ ایک ویڈیو میں ایلن پال کہہ رہےہیں کہ لوگوں کو کورونا وبا میں ماسک پہننا چاہئے لیکن وہ نہیں پہن رہے۔ اس لیے میں نے ایک دلچسپ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک مو ثر اور محفوظ طریقے سے لوگوں پر ماسک پھینکے جاسکتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ پال کے یوٹیوب چینل پر ان کے لاکھوں صارفین نے ان سے ماسک نہ پہننے والے ہٹ دھرم افراد کی شکایت کرتے ہوئے کوئی حل نکالنے کا مشورہ دیا تو انہوں ںے خود یہ گن تیار کرلی جس پر ماسک کو تنی ہوئی حالت میں رکھا جاتا ہے اور وہ سیدھا چہرے پرپہنچتا ہے اور اطراف کی ڈوریں گھوم کر ماسک کو چہرے پر چپکادیتی ہیں۔

ماسک کے سرے پر مقناطیسی وزن ہیں جو گھوم کر آپس میں چپک جاتے ہیں۔ایلن پال چاہتے ہیں کہ ماسک گن سے کوئی زخمی نہ ہو اور اسی لیے وہ نشانہ لیتے وقت لیزر سے مدد لیتے ہیں اور اس گن کو بعض افراد نے آزمایا بھی ہے