Buy website traffic cheap

پہلی

9 اور10 محرم الحرام کو پشاور سیل, حجاج کرام کے لئے سیکورٹی پلان جاری

پشاور (یواین پی) نویں اوردسویں محرم الحرام کو پشاور سیل کرنے کے باعث حجاج کرام کے لئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جبکہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد اب تک مجموعی طور پر 98ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے ہیں سرکاری سکیم کے 58ہزار اور پرائیویٹ سکیم کے 39ہزار حجاج کرام واپس پہنچ چکے ہیں حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن 25ستمبرتک جاری رہے گا جبکہ جاں بحق ہونے والے پاکستانی حجاج کی تعداد 108تک پہنچ گئی ہیں جس میں خیبر پختونخوا کے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 22ہو گئی ہیں مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے حجاج کرام میں 79کا تعلق سرکاری سکیم ، 27کا تعلق پرائیویٹ سکیم سے ہیں ۔ 3مجالمہ ویزے پر تھے ۔ جن میں سے 104کے ورثاءکی اجازت سے حجاز مقدس میں دفن کردیا گیا ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ محرم الحرام کی تعطیلات میں بھی میٹرو بس پر کام جاری رکھنے کا اعلان
پشاور(یواین پی) محرم الحرام کی تعطیلات میں بھی میٹرو بس پر کام جاری رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے نویں محرم الحرام کے باعث کنٹسرکشن کمپنیوں نے نوتھیہ روڈ کو عام پبلک ٹریفک کے لئے کھولنے کا فیصلہ بھی کیا ہے تینوں کنسٹرکشن کمپنیوں پر خیبر پختونخوا کی جانب سے اعتمادکا اظہار کرنے اور تیزی سے کام جاری رکھنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا ہے میٹرو بس منصوبے پر کام تیزی سے جاری رکھنے کے فیصلے کے پیش نظر تعطیلات میں بھی کام جاری رکھا جائے گا جبکہ ریچ ٹو اور ریچ ون پر تیار ہونے والی پلز پر سڑک کی تعمیر کاکام شروع کردیا ہے نویں اور دسویں محرم الحرام کو بھی میٹرو بس منصوبے پر کام جاری رکھا جائے گا ۔ نویں محرم الحرام کو ترجمان کے مطابق صدر میں جلوس کے پیش نظر عام ٹریفک کو نوتھیہ روڈ پر منتقل کیا جائے گا ۔ اعلیٰ معیار اور بین الاقوامی کوالٹی کے کے مطابق کام تیزی سے جاری ہے اور 27کلو میٹر میٹرو بس پر تیزی سے کام جاری ہے ریچ ون کو د سمبر تک اور ریچ ٹو کو ممکنہ طور پر آئندہ سال کے فروری تک مکمل کر لیا جائے گا۔