پی ایس ایکس میں تاریخ ساز دن، انڈیکس 90 ہزار کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے 90 ہزار کی سطح عبور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور پہلے کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس کا اختتام 1143 پوائنٹس کے ساتھ 90 ہزار 89 پوائنٹس پر ہوا۔
انڈیکس نے پہلے سیشن میں تاریخ کی بلند ترین سطح 90180 بنائی اور 34 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے۔
دوسرے سیشن میں بھی انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1632 پوائنٹس کے اضافے سے 90 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی تھی اور 1751 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جب کہ مارکیٹ 88 ہزار 945 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں