ایران میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ اہم کمانڈر پائلٹ سمیت جاں بحق

تہران :ایران میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نیتجے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی پائلٹ سمیت جاں بحق ہوگئے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔
ہیلی کاپٹر میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداعی سوار تھے جو حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
یاد رہے کہ اس علاقے میں ایران کی پاسداران انقلاب 26 اکتوبر سے علیحدگی پسند مسلح تنظیم کے جنگجووں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔
یہ ملٹری آپریشن اس وقت شروع کیا گیا جب سیستان بلوچستان کی علیحدگی پسند مسلح تنظیم کے جنگجووں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں