لاہور: پنجاب حکومت نے مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پنجاب حکومت نے ماہانہ اجرت شیڈول جاری کردیا، حکومت کی جانب سے مزدور کی کم از کم اجرت37 ہزار روپے لاگو کردی گئی
32 ہزار روپے والا نوٹیفکیشن بھی منسوخ کردیا۔سیکرٹری خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے جولائی 2024 سے مزدور کو کم ازکم اجرت 37 ہزارملے۔
یاد رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے مزدور کی اجرت میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا، حکومت نے بجٹ میں کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔