پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے تاجروں کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کو روکنے اور غیرقانونی قرار دینے کے لیے تاجروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاجناح سپر مارکیٹ کے صدر نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے اورغیرقانونی قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں وزارت داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پرامن کاروبار کرنا اور دیگر فرائض کی ادائیگی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پی ٹی آئی کے احتجاج سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوسکتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور کارکنان کو اس غیرقانونی احتجاج سے روکا جائے۔
تاجروں کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ احتجاج کے پیش نظر نقل و حرکت، تجارت، اور املاک کو تحفظ فراہم کیا جائے، احتجاج کی کال کو آزادی تجارت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جائے، عدالت غیر قانونی احتجاج کو روکنے اور امن یقینی بنانے کی ہدایت کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں