وزارت توانائی نے بجلی سہولت پیکیج کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد: وزارت توانائی نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے پیکیج کی تفصیلات جاری کر دیں۔بجلی سہولت پیکیج بارے نیپرا امیں درخواست دائر کر دی گئی، نیپرا اتھارٹی درخواست پر 26 نومبر کو سماعت کرے گی، نیپرا اتھارٹی نے فریقین سے رائے طلب کر لی، بجلی سہولت پیکیج کے تحت زیادہ بجلی کے استعمال پر رعایتی نرخ لگے گا۔
پیکیج کے تحت رعایتی نرخ 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ ہوگا، پیکیج کا اطلاق دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک ہوگا، حکومت کی جانب سے پیکیج کے لیے فارمولا طے کیا گیا ہے، گزشتہ ریکارڈ کو دیکھ کر زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پیکیج کے لیے اہل ہونگے۔
بجلی سہولت پیکیج سے گھریلو ، صعنتی اور کمرشل صارفین سے مستفید ہونگے، گھریلو صارفین کے لیے موجودہ بجلی کے نرخ 37.49 سے 52.07 فی یونٹ ہیں، پیکیج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ ہو گی۔
گھریلو صارفین کو فی یونٹ 11.42 سے 26 روپے تک کی بچت ہوگی، صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخ 31.79 سے 41.12 روپے فی یونٹ تک ہیں، پیکیج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
پیکیج سے صنعتی صارفین کو فی یونٹ 5.72 سے 15.05 روپے تک کی بچت ہوگی، کمرشل صارفین کے لیے موجودہ نرخ 39.53 سے 48.78 فی یونٹ ہے، پیکیج کے تحت اضافی بجلی 26.07 فی یونٹ میں فراہم کی جائے گی۔
کمرشل صارفین کو فی یونٹ 13.46 سے 22.71 روپے تک کی بچت ہوگی، پیکیج کا دورانیہ بڑھایا جا سکتا ہے، اس پیکیج کو ہر سال متعارف کرانے کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں