Buy website traffic cheap

A bear arrives uninvited at a wedding in America

امریکا میں ریچھ شادی میں بن بلائے پہنچ گیا

کولوراڈو: امریکا میں ایک ریچھ نے شادی کی تقریب میں گھس کر کھانے کی میز پر دھاوا بول دیا۔ریاست کولوراڈو کی ایک کاو¿نٹی میں حال ہی میں برینڈن مارٹینیز اور کائلین مکروسی مارٹینیز کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں بن بلائے ریچھ نے گھس کر کھانے کی میز پر دھاوا بول دیا۔دلہن کائلین مارٹینیز نے فیس بک پر شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی شادی کے دن پہلے بارش شروع ہوئی لیکن صرف یہی نہیں بعد میں ایک ریچھ نے تقریب میں گھس کر میٹھے سے سجی میز ہڑپ کرلی۔نوبہیاتا جوڑے نے بتایا کہ سیکیورٹی نے جلد ہی ریچھ کو تقریب سے نکالا، تاہم اس دوران اس ریچھ نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔کائلین مارٹینیز نے بتایا کہ ریچھ نے میز پر سامنے ہی رکھے لیمن بار اور کینولیز کھائے اور ان کو کھانے کو نہیں مل سکے۔