Buy website traffic cheap


کورونا سے صحتیاب شہری کا خوشی میں رقص وائرل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان کے ایک شہری نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی خوشی میں ایسا زبردست ثقافتی رقص کیا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

جنوبی وزیرستان میں ایک شخص کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنےکے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

تاہم تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ قرنطینہ میں دن مکمل کرنے کے بعد اس شخص کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی خوشی میں معصوم خان نامی شخص نے وزیرستان کا ثقافتی رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔