Buy website traffic cheap


ایسا لیمپ جو آپ کو کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے

واشنگٹن:کورونا وائرس سے بچانے والا امریکہ میں ایک ایسا لیمپ پیش کردیا گیا ہے جو مختلف وائرسز اور جراثیموں کو بڑی حد تک ختم کرسکتا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ٹارگوس کمپنی نے ایک الٹرا وائلٹ لیمپ ہیش کیا جس کو کمپیوٹر کی بورڈ اور ماوس (یا کسی بھی چیز کے اوپر) رکھ کر آن کیا جائے تو وہ 5 منٹ میں 99.9 فیصد وائرسز اور بیکٹریا کا خاتمہ کردیتا ہے۔

اس میں ایسے موشن سنسر موجود ہیں جو خود کار طور پر اس وقت بند ہوجاتے ہیں جب صارف کی بورڈ یا ماو¿س پر کام شروع کرتا ہے ، کمپنی کی جانب سے ایک جراثیم کش بیگ بھی متعارف کر ایا گیا۔اس بیگ میں جراثیم کش کوٹنگ موجود ہے جو کورونا یا کسی اور بیماری کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ یہ الٹرا وائلٹ لیمپ اور بیگ آئندہ چند ماہ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔