Buy website traffic cheap


بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی بڑی تعداد کوروناوائرس میں مبتلا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کی بڑی تعداد کوروناوائرس کا شکار نکلی۔

میڈیا نیوز کے مطابق بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے401 مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، کورونا کے مثبت مسافر15پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچے تھے، گزشتہ 15 دنوں کے دوران بیرون ملک سے 15 پروازیں 2348 مسافروں کو لیکر کراچی پہنچی جن میں سے 401 مسافروں میں کورونا مثبت آیا 1714مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کیس 29اپریل کو شارجہ سے کراچی پہنچنے والی پرواز میں تھے جس میں 127مسافروں میں ٹیسٹ مثبت آئے، ایئر عریبیہ کی پرواز29اپریل کو شارجہ سے کراچی پہنچی تھی، 214مسافروں میں سے127مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے، 18اپریل کو کراچی سے جکارتہ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے889کے ذریعے 221مسافرپہنچے، جکارتہ پرواز کے 36مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ 20اپریل کو دبئی سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی پروازکے 16مسافروں میں کورونا مثبت آئے، 24اپریل کو کوالالمپور سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے پروازکے 10مسافروں میں کورونا مثبت آیا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مسافروں کو ایکسپوسینٹر اور گڈاپ میں قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔