Buy website traffic cheap


گزشتہ 12 سالوں سے روزانہ صرف آدھا گھنٹہ سونے والا شخص

کون نیند سے محبت نہیں کرتا؟ اگر ہمیں موقع ملے تو ہم پورا دن سو کر گزار سکتے ہیں لیکن دنیا میں ایک شخص ایسا ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کی نیند میٹھی نہیں یا اسے سونا پسند نہیں ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اچھی صحت کے لیے انسان کو 8 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے لیکن جاپان سے تعلق رکھنے والے ڈائیسوکے ہوری نامی شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ 12 سالوں سے روزانہ صرف 30 منٹ کی نیند لے رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ چیز جس نے 36 سالہ شخص کو سونے کی اس عجیب عادت کی طرف راغب کیا وہ یہ تھا کہ وہ 8 گھنٹے سونے کے بعد باقی 16 گھنٹوں میں ایک دن میں وہ سب کچھ حاصل نہیں کر سکتا تھا جو وہ چاہتا تھا۔ لہٰذا وہ شخص دن میں صرف آدھا گھنٹہ سو کر اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوتا ہے۔

36 سالہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ اپنی روزانہ کی نیند کے شیڈول کو کم کرنے کے بعد صحت مند زندگی گزار رہا ہے اور نیند کی کمی کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس نہیں کرتا۔

اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے اس شخص نے ایک ٹی وی شو کے عملے کو 3 دن تک مسلسل اس کی نگرانی کی اجازت دی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ صرف آدھا گھنٹہ سویا ہے۔