Buy website traffic cheap


دوبارہ وزارت ملنے کے بعد عبدالعلیم خان کا سوشل میڈیا پر پیغام

لاہور(نمائندہ خصوصی)لمبے عرصے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل ہو گئے ہیں تاہم اب انہوں نے پیغام بھی جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ ”اپنے قائدعمران خان کے اعتماد پرشکرگزار ہوں اوراِس پر پوراا±ترتے ہوئے وزارت کی ذمہ داری سے عہدہ برآہونے کی کوشش کروں گا۔لوگوں کے مسائل کاحل اورمشکلات کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ پنجاب حکومت کی مضبوطی کیلئے تمام کوششیں بروئےکارلاؤں گا۔دعاہے کہ اللہ ملک کودرپیش موجودہ صورتحال سے جلدنکالے۔“

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان دوبارہ کابینہ کا حصہ بن گئے ، ا ن کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب چودھری سرور نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔انہیں وزارت خوارک کا قلمدان سونپا گیا اور موجودہ حالات میں یہ وزارت انتہائی اہمیت اختیار کرچکی ہے۔ان کے قلمدان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا